لاہور(نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ سیدہ کونین جناب فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا نہ فقط خواتین بلکہ تمام انسانیت کے لیے اسوہ کاملہ ہیں، حضرت فاطمہ زہرا ؑعالم اسلام کی ایسی باعظمت خاتون ہیں، جن کی فضیلت زندگی کے ہر شعبے میں آشکار ہے، خواتین کے لیے زندگی کے تمام پہلوو ¿ں میں آپکی سیرت کاملہ مشعل راہ ہے، اسلام نے بحیثیت ماں، بہن و بیوی عورت کو چودہ سو سال پہلے وہ حقوق عطا کئے، جس کا مغرب تصور بھی نہیں کرسکتا۔


































