کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا وقت کی ضرورت ہے
لاہور (پ ر) اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر پر قائم قرنطینہ میں زائرین کی مشکلات کو حل کیا جائے اورضروری سہولیات فوری مہیا کی جائیں، پاکستان ہاؤس میں موجوددل، شوگرا وردیگر امراض میں مبتلا زائرین کیلئے طبّی سہولیات کا خاطر خواہ انتظام کیا جائے اور ڈاکٹر ز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔علاوہ ازیں تازہ ترین صورتحال کے مطابق پاکستان ہاؤس میں حفظان صحت کے ناقص انتظام کی وجہ سے مشکلات بڑھ رہی ہیں، زائرین کو باسی کھانا دینے سے گریز کیا جائے اور تازہ معیاری کھانا فراہم کیا جائے۔صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری سے زائرین کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے علامہ ساجدنقوی نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا وقت کی ضرورت ہے لیکن مدت پوری کرنیوالے زائرین کی واپسی کیلئے بھی قابل قبول پروگرام ترتیب دیا جائے۔


































