چار ہزار 907 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے،رپورٹ
انقرہ (نیوز ڈیسک) ترک حکومت نے ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین کو ہراساں کیا ،مظاہروں میں شرکت پر چار ہزار 907 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ،کم از کم 999 افراد کو 13 ہزار 370 مہینے قید میں گزارنے کی سزا دی گئی تھی،اس بات کا انکشاف ترکی کی انسانی حقوق کی فاو ¿نڈیشن کی ایک رپورٹ میں کیا گیا، رپورٹ کے مطابق 2015 سے 2019 تک کے دوران چار ہزار 771 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں مظاہرین پر دہشت گرد گروہوں کے کا رکن ہونے، عوامی املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس کا مقابلہ کرنے اور ملک کے صدر کی توہین کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں
































