ایک گز کا طول
کبھی کلی کبھی پھول
٭……..OOO……..٭
کبھی چھوٹا کبھی بڑا
بے سہارا ہے فضا میں کھڑا
شب کو آئے دن کو جائے
بوجھنے والا مجھ کو بتائے
٭……..OOO……..٭
پہاڑ کے اوپر ایک پہاڑ
اس کے اندر ایک غار
جو کچھ غار کے اندر جائے
دھول بن کے باہر آئے
٭……..OOO……..٭
کیا جانو وہ کیسا ہے
جیسا دیکھو ویسا ہے
مطلب اس کا سوجھے گا
منہ دیکھو تو بوجھے گا
٭……..OOO……..٭
آپ جلے، نہ مجھے جلائے
اس کا جلنا من کو بھائے
گھوم گھوم کے ہوئی تیار
سب کو آئے اس پر پیار
٭……..OOO……..٭
- Home
- بچوں کا نوائے اسلام
- بوجھو تو جانیں
بوجھو تو جانیں
-
Ilyas - فروری 27, 2020
- بچوں کا نوائے اسلام
- 5
- 1 minute read


































