مظاہرین کے آل خلیفہ اور آل سعود کے خلاف نعرے، قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
مناما (نیوز ڈیسک) بحرین میں سیاسی شخصیات کی رہائی کیلئے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، الدیر، کرزکان، کران، المعامیر،سار، ، ابوصبیع،الشاخور،السنابس اور النویدرات میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، مظاہرین نے آل خلیفہ اور آل سعود کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ،ادھر مختلف گروہوں اور انسانی حقوق کی حامی تنظیموں نے علیحدہ علیحدہ بیان جاری کرکے سیاسی قیدیوں کے انسانی حقوق کی پامالی پرسخت تنقید کی۔


































