یہ کیسی ریاست مدینہ ہے جہاں اہلبیت ع کا غم منانا دہشتگردی بن گیا، علامہ اسدی
لاہور (نیوز ڈیسک)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے شیخوپورہ امامیہ کالونی میں یوم علی علیہ السلام پر عزاداری برپا کرنیوالے پرامن شہریوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سترہ قسم کی مختلف سنگین دفعات لگا کر عزاداروں کو گرفتار کرنا انتظامیہ اور پولیس کی ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ، انتظامیہ کے اس ناروا سلوک کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور ہمارا مطالبہ ہے حکومت فوری طور پر گرفتار کیے گئے عزاداروں کو رہا کرے، انہوں نے کہا کہ اتحادِ امت کے داعی علامہ وقار الحسنین نقوی اور ان کے چار بیٹوں پر مقدمات درج کرنا صاف ظاہر کرتا ہے کہ تھانے کا ایس ایچ او علامہ سے ذاتی رنجش رکھتا ہے ، یہ رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور ہمارے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے


































