جکارتہ (نیوز ڈیسک) انڈونیشیا میں گرجا گھر کے باہر ہونے والے 2 مبینہ خودکش حملوں کے نتیجے میں 14 زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق دعائیہ تقریب ختم ہونے پر 2 افراد نے گرجا گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈز کے روکنے پر دونوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔


































