Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

انسانی ہمدردی ،پاکستان کی بھارت کو مدد کی پیشکش

بھارت کووینٹی لیٹرز،ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں دینے کی پیشکش کی ہے، انسانی معاملات پر ردعمل سیاست سے ہٹ کر ہونا چاہیے،وزیر خارجہ شاہ محمود
 ہمیں انسانیت کو درکار اس عالمی چیلنج کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا،وزیراعظم،، عوام کی جانب سے بھارت کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے انسانی ہمدردی کے مطابق بھارت کو سرکاری سطح پر تعاون کی پیشکش کردی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کووینٹی لیٹرز،ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں دینے کی پیشکش ہے، انہوں نے کہا کہ اس بارے میں بھارتی ہائی کمشنر کو آگاہ کردیا ہے، انسانی معاملات پر ردعمل سیاست سے ہٹ کر ہونا چاہیے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں کورونا کی خطرناک لہر پر بھارتی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کورونا سے متاثرہ بھارتی شہریوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے،وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں انسانیت کو درکار اس عالمی چیلنج کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا، فواد چوہدری نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں بھارت کے شہریوں کے ساتھ ہیں،فواد چوہدری نے کہا کہ خدا ہم سب پر اپنا کرم اور رحم کرے اور یہ مشکل وقت جلد ختم ہو، عوام کی جانب سے بھارت کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے، پاکستان میں #PakistanstandswithIndia ٹاپ ٹرینڈ بن گیاصارفین کا کہنا ہے کہ جب بات زندگی اور موت کی ہو تو ہمیں ساتھ کھڑے ہوکر انسانیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular