امام زمانہ کے ظہور کیلئے ہر وقت زمینہ سازی کرتے رہیں گے،انتظار مہدی کا خطاب
بھٹ شاہ (نیوز ڈیسک)اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے گولڈن جوبلی کنونشن میں انتظار مہدی کو دوسری بار صدر منتخب کر لیا گیا، اے ایس او کا 50 واں سالانہ تین روزہ کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں ہوا، کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ ناظر تقوی، علامہ عبد المجید بہشتی ڈاکٹر زاہد حسین زاہدی، علامہ مقصود ڈومکی، علامہ باقر زیدی، علامہ فدا حسین عابدی، علامہ حسن صلاح الدین، دانشور معظم استاد اخلاق احمد اخلاق، علامہ قربان علی بھٹ شاہی، علامہ دوست محمد سعیدی، ڈاکٹر سجاد رئیسی، ڈاکٹر غلام علی، ڈاکٹر واحد جتوئی، ڈاکٹر عرفان میرانی اور ڈاکٹر سعید ابر اور دیگر نے خطاب کیا، کنونشن کے آخری روز یوم رہبر انسانیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام علامہ حیدر علی جوادی نے کی، اور انہوں نے ہی نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا اور ان سے ذمہ داری کا حلف لیا، الیکشن سے پہلے سابق مرکزی صدر انتظار مہدی نے اپنے کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور رائے شماری کے نتیجے میں دوسری دفعہ مرکزی صدر منتخب ہوئے،انتظار مہدی نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ امام زمانہ کے ظہور کیلئے ہر وقت زمینہ سازی کرتے رہیں گے۔


































