پومپیو کا لب و لہجہ انتہائی توہین آمیز ہے، مذاکرات ختم ہوسکتے ہیں
پیانگ یانگ(نیوز ڈیسک) شمالی کوریا نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کو مایوس کن قرار دے دیا، شمالی کوریا کے عہدیدار نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پیانگ یانگ واشنگٹن مذاکرات کی کامیابی کی کوئی امید نہیں، اُنہوں نے عالمی برادری کو پیانگ یانگ کے خلاف پابندی جاری رکھنے کی ترغیب دلانے والے بیانات پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات مذاکرات کے خاتمے پر منتج ہوسکتے ہیں، انہون نے کہا کہ کم جونگ ان کے نام ٹرمپ کے خط کو سامنے رکھ کر دیکھا جائے تو پومپیو کا لب و لہجہ انتہائی توہین آمیز ہے۔


































