ایسے بیانات تعلقات کے فروغ کیلئے معاون نہیں ہو سکتے،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (نیو زڈیسک) پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کے حالیہ ٹوئٹس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ ایسے بیانات دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے معاون نہیں ہو سکتے،عائشہ فاروقی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ عدم مداخلت کے اصولوں کی بنیاد پر قریبی اور خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں، افغانستان اور خطے میں امن واستحکام کے مشترکہ مقصد کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، افغان صدر اشرف غنی نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری پر دکھ کا اظہار کیا تھا انہوں نے پی ٹی ایم سربراہ کی جلد رہائی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے کی حکومتوں کو لازمی طور پر پرامن شہری تحاریک کی حمایت اور ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- اشرف غنی کی ٹوئٹس پر پاکستا ن کا سخت اظہار…


































