Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

”احساس پروگرام“میں رجسٹریشن کی شرائط پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علامہ احمد اقبال

غیر ضروری اور کڑی شرائط کے باعث ملک کی پسماندہ اکثریت امداد سے محروم رہ جائے گی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سنگین اثرات کے پیش نظر نادار طبقے کی مالی معاونت کیلئے حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے ”احساس پروگرام“میں رجسٹریشن کی شرائط پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اور کڑی شرائط کے باعث ملک کی پسماندہ اکثریت حکومتی امداد سے محروم رہ جائے گی۔ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل فرد یا ان کے اہل خانہ کی مذکورہ پروگرام میں رجسٹرڈ ہونے کے لیے نا اہلیت شرائط میں درج ہے۔ملک کا اکثریتی طبقہ غربت میں زندگی گزارنے کے باوجود زیارات کے لیے پاسپورٹ بنواتا ہے اس کے علاوہ بیشتر افراد نے مزدوری کے لیے بیرون ملک جانے کی کوشش میں بھی پاسپورٹ حاصل کر رکھا ہوتا ہے۔کسی کے پاس پاسپورٹ ہونے کو اس کے غیرمستحق یا اہل ثروت ہونے کا جواز قرار نہیں دیا جا سکتا۔اسی طرح پینشن حاصل کرنے والوں میں ایسی بیوائیں بھی شامل ہیں جو پہلے ہی کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں۔لاک ڈاؤن کے بعد اشیا ئے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ان کے گزر اوقات کو مزید اذیت ناک بنا دیا ہے۔اس کے علاوہ بعض دیگر شرائط بھی ایسی ہیں جن سے اس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں سنجیدہ نہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular