غزہ : اسرائیل نے ایک بار پھر النصیرات کیمپ پر حملہ کیا ہے۔ حملے میں مزید سترہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج نے النصیرات میں تین مکانات کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مکانات تباہ ہوگئے۔ شہدا میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ ادھر المغازی اور بیت الرضوان میں بھی اسرائیلی فوج نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر گن شپ ہیلی کاپٹر سے فائرنگ کی۔ جس میں کئی اموات ہوئی ہیں۔ دوسری جانب خوراک کی قلت سے غزہ میں سینکڑوں بچوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ مقامی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ تین ہزار پانچ سو بچے موت کے دہانے پر ہیں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں وولکر ترک نے کہاہے کہ غزہ میں مصائب ناقابل برداشت ہیں۔ فلسطینیوں کو غیر شعوری موت اور مصائب کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے کی صورتحال ڈرامائی طور پر بگڑ رہی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- النصیرات کیمپ پر صیہونی حملہ، خواتین و بچوں سمیت مزید…
النصیرات کیمپ پر صیہونی حملہ، خواتین و بچوں سمیت مزید 17 فلسطینی شہید
-
Raza Musani - جون 18, 2024
- بین الاقوامی خبریں
- 4
- 0 minute read


































