جکارتہ ( نیوز ڈیسک) انڈونیشیا نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کا فیصلہ کرے کہ عازمین حج کو مکہ آنے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں، کورونا وائرس کی عالمی وباءکے پیش نظر حج کے انعقاد کا سلسلہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے،سعودی عرب نے مارچ کے مہینے میں عمرے کا سلسلہ بھی معطل کردیا تھا۔


































