طبی دہشت گردی سے دنیا میں دو ارب لوگوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا ، شام
نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے کہا ہے کہ امریکا کی طبی دہشت گردی سے دنیا میں دو ارب لوگوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے،آن لائن اجلاس سے خطاب میں بشار جعفری نے کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے سے شام کی حکومت کے لئے مزید مسائل پیدا ہو گئے ہیں، مغربی ممالک سیاسی، مالی، تعلیمی، تشہیراتی اور اقتصادی دہشت گردی کا ارتکاب کر چکے ہیں اور انہوں نے اب طبی دہشت گردی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ یکطرفہ پابندیوں کا خاتمہ کروانے کے لئے کوئی اقدام عمل میں نہیں لایا جا رہا ہے جبکہ امریکہ کی سربراہی میں عائد کی جانے والی یکطرفہ پابندیوں سے دنیا میں دو ارب سے زائد لوگوں کو شدید رنج و الم اور مسائل و مشکلات کا سامنا ہے۔


































