سب کو مل کر ا ن پابندیوں کا مقابلہ کرنا چاہئے، کیوبین ہم منصب سے گفتگو
ماسکو(نیوزڈیسک) روس کے وزیر خار جہ سرگئی لاروف نے اپنے کیوبائی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں امریکا کی تسلط پسندی کا مقابلہ کرنے والے ممالک پر دباو ڈالنے کی خاطر عائد کی گئی پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے، سرگئی لاوروف نے بعض ممالک کے خلاف امریکی پابندیوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کے کا مقابلہ کرنے پر زور دیا،کیوبا کے وزیر خارجہ نے روس اور کیوبا کے مابین باہمی احترام پر مبنی تعلقات اور تعاون کے فروغ پرزور دیا


































