Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

امریکی قیادت کو سیاسی وائرس لگ گیا،چینی وزیر خارجہ


امریکی سیاستدان جھوٹ گھڑ رہے ہیں تاکہ چین کو نشانہ بنایا جا سکے
بیجنگ (نیوزڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ڑئی نے امریکا کی جانب سے چین پر کورونا وائرس کو پھیلانے کے الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا چین سے باہمی تعلقات کو سرد جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، امریکا میں کچھ سیاسی شخصیات کورونا وائرس کو چین کا نام دے کر اس پر سیاست کر رہے ہیں تاکہ چین کا نام داغ دار کیا جا سکے،امریکی قیادت کو سیاسی وائرس لگ گیا ہے جو انہیں چین پر تنقید کرنے پر مجبور کرتا رہتا ہے،بیجنگ میں نیوز کانفرس کے دوران چینی وزیرخارجہ نے پیشکش کی کہ چین کورونا وائرس کے بارے میں تحقیقات کرنے میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہے لیکن یہ تحقیقات چین کو بدنام کرنے کے لیے سیاسی مداخلت سے پاک ہونی چاہیں انہوں نے کہا کہ چین کے مشاہدے میں آیا ہے کہ امریکا میں کچھ سیاسی قوتوں نے امریکا چین تعلقات کو یرغمال بنا رکھا ہے اور دونوں ملکوں کو سرد جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ تحقیقات کسی کو پہلے سے مجرم گردان کر نہیں کی جانی چاہیں، کورونا وائرس سے ہونے والی تباہی سے قطع نظر امریکا میں سیاسی وائرس پھیل رہا ہے۔ اس سیاسی وائرس میں چین پر تنقید کرنے اور بدنام کرنے کے ہر موقعے سے فائدہ اٹھانا مقصد ہے اور کچھ سیاست دان بنیادی حقائق کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے بہت سے جھوٹ گھڑ رہے ہیں تاکہ چین کو نشانہ بنایا جا سکے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular