اہل بیت ؑکی توہین کرنیولے کسی رعایت کے مستحق نہیں،اتحاد امت کانفرنس سے خطاب
لاہور ( پ ر ) شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ اتحاد امت کی اشد ضرورت ہے وحدت امت ، دہشت گردی اور فرقہ واریت کا بہترین علاج ہے ، انتشار کسی بھی قوم اورملک کے مفاد میں نہیں، شیعہ علما کونسل لاہور کے زیر اہتمام عظمت فاطمة الزہرا ؑاتحاد امت کانفرنس سے خطاب میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ علامہ ساجد علی نقوی کی قیادت میں پہلے بھی ایسے مذموم عناصر کے ارادے ناکام بنائے تھے اور آئندہ بھی کسی کو اتحاد امت میں رخنہ اندازی کی اجازت نہیں دیں گے ، علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ نظام مرجعیت اور ولایت فقیہہ مکتب اہل بیت ؑکافخراور باقی مکاتب فکر سے امتیازی وصف ہے ، ہم جاہلوں کی سامنے تو کھڑے ہی ہیں اور ان کی طرف سے علماءکی توہین کے مذموم مقاصد کو پورا نہیں ہونے دیں گے ۔


































