Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ ملک کی قیادت کے اہل نہیں، نینسی پلوسی

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ عوام کو اس بات کا جواب چاہیے کہ آخر کیسز کم دکھانے کے لیے کورونا ٹیسٹنگ سست کیوں کیے گئے۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے اہلکاروں کو حکم دیا تھا کہ ٹیسٹ سست رفتاری سے کیے جائیں تاکہ کم کیسز سامنے آئیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ صدر ٹرمپ اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں اور نہ وہ اپنی دانش کے لحاظ سے اس بات کے اہل ہیں کہ ملک کی قیادت کریں۔ پلوسی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا پھیلنے سے روکنے کا طریقہ ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور ٹریٹمنٹ ہے۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ٹیسٹ کی تعداد کم کرنے کا آخر کیوں کہا گیا، جب کہ ماہرین تجویز کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں۔ اسپیکر پلوسی نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس کے اہلکاروں کو اگلے ہفتے کمیٹی کے سامنے پیشی پر اس بارے میں جواب دینا ہو گا۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ہفتے کی شب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جتنے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں گے اتنے زیادہ کیسز سامنے آئیں گے، اسی لیے انہوں نے انتظامیہ سے کہا کہ مہربانی کر کے ٹیسٹ کرنے کا عمل ہی سست کر دیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular