
ایران نے اپنے سائنسدان سائرس اصغری اور ڈاکٹرمجید طاہری کی رہائی کے بعد طبی اور انسانی بنیادوں پر امریکی نیو ی اہلکار مائیکل وائٹ کو رہا کردیا
لگتا ہے معاہدہ ممکن ہے،ٹرمپ کا ایران سے اظہار تشکر،سائرس اصغری کو 4سال قبل جبکہ مجید طاہری کو 18ماہ پہلے امریکا پہنچنے پر حراست میں لیا گیاتھا
تہران/واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکا اپنے فوجی کی رہائی کیلئے ایرانی سائنسدان اور ڈاکٹر کو رہا کرنے پر مجبور ہوگیا جبکہ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدے کے خواب دیکھنا شروع کردئے ،ایران نے اپنے سائنسدان سائرس اصغری اور ڈاکٹرمجید طاہری کی رہائی کے بعدامریکی نیو ی اہلکار مائیکل وائٹ کو رہا کردیا، ایران کے مطابق مائیکل وائٹ کی رہائی طبی اور انسانی بنیادوں پر عمل میں آئی، مائیکل وائٹ کو 2 سال پہلے اس وقت پکڑا گیا تھا جب وہ اپنی دوست سے ملنے تہران پہنچا تھا، اس پر سوشل میڈیا پر ولی امرمسلمین آیت اللہ خامنہ ای کی توہین کا الزام تھا،امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے فوجی کی رہائی پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے معاہدہ ممکن ہے، سائرس اصغری کو 4سال قبل اس وقت امریکی حکام نے گرفتار کیا جب وہ ایک تدریسی دورے پر اوہایو پہنچے تھے ان پر امریکی راز چرانے کا الزام لگایا گیا تھا جبکہ مجید طاہری کو 18ماہ پہلے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ کینسر کے خلاف ویکسین کی تیاری کی تحقیق کیلئے اوہائیو پہنچے تھے امریکا نے ایران کے خلاف عائد یکطرفہ پابندیوں کو بائی پاس کرنے کا الزام لگایا تھا۔


































