الانبار،سامرہ، صلاح الدین میں آپریشن،درجنوں دہشت گرد ہلاک
بغداد (نیوز ڈیسک ) عراق میں ا مریکی سرپرستی میں دوبارہ سر اٹھانے والے دہشت گرد گروہ داعش کیخلاف حشد الشعبی نے آپریشن تیز کردیا ہے، حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے شمال میں داعش کے تکفیری عناصر کو توپخانوں سے نشانہ بنایا جبکہ سامرا کے شمال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ،جس سے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ اور کئی دہشت گرد ہلاک و زخمی ہو گئے، دہشت گردوں کے داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، الانبار کے ایک علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی، حشد الشعبی کے جوانوں نے صوبے کرکوک کے علاقے مکتب خالد میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے داعش کے تین کمانڈروں سمیت کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، الحشد الشعبی کے کمانڈر ابو رضا نجار کا کہنا تھا کہ داعشیوں کے پاس نینوا اور کرکوک صوبوں پر کنٹرول کی توانائی نہیں اور رضاکار فورس کے اہلکار ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، حشد الشعبی کی مختلف بریگیڈ مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پرکارروائیاں شروع کرنے والی ہیں۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- عراق:داعش کیخلاف آپریشن تیز اور وسیع


































