امام خمینی ؒ نے اللہ کی نصرت و عنایت سے اسلامی انقلاب برپا کیا،کانفرنس سے خطاب
لاہور ( پ ر ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کا پیغام بیداری اور اتحاد امت ہے ۔امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے اللہ تعالیٰ کی نصرت و عنایت سے اسلامی انقلاب برپا کیا، امام خمینی ؒکی 31 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی حمایت واجب شرعی ہے۔علماءکی ذمہ داری ہے کہ وہ خط امام خمینیؒ میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حمایت اور معاونت کریں، علمائے اہل سنت سے بھی حکومت اسلامی اور امام خمینیؒ کے شاگرد آیت اللہ خامنہ ای کا استکباری قوتوں کے مقابلے میں ساتھ دینے کی خواہش ہے ، علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ امام خمینی ؒنے لوگوں میں شعور پیدا کیا کہ وہ امریکا کے غلام رہنے کے بجائے ، خود اپنے قدموں پر کھڑے ہوں ۔


































