ٹنڈو آدم(نمائندہ نوائے اسلام)شیعہ علماءکونسل پاکستان صوبہ سندھ تعلقہ ٹنڈوآدم کا اجلاس ڈاکٹر عابد رسول ہاشمی صدر تعلقہ ٹنڈوآدم ،جنرل سیکریٹری عمران بیگ کربلائی اور سینئر نائب صدر زوار دلدار علی حیدری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں نئے یونٹ ”جوہرآباد“کا قیام عمل میں لایا گیااوریونٹ کی حلف برداری ہوئی۔جس میں ساون علی حیدری،یاورحیدری اور دلدار علی نے اپنے اپنے عہدوں کاحلف لیا۔علاوہ ازیں تعلقہ ٹنڈوآدم کی کاوشوں سے ایک اور یونٹ” لوہارگلی “کا قیام بھی عمل میںلایاگیا۔جس کی تقریب حلف برداری ڈاکٹر عابد رسول ہاشمی صدر تعلقہ ٹنڈوآدم کی زیرصدارت منعقد ہوئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عابد رسول نے کہا کہ عزاداری سید الشہداؑ ہماری شہ رگ حیات ہے اس پر کوئی قدغن قبول نہیں۔


































