واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکامیں نسل پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے پورٹ لینڈ ، اوریگون میں امریکا کے پہلے صدر، جارج واشنگٹن، تیسرے صدر تھامس جیفرسن اور امریکی بر اعظم کو دریافت کرنے والے کرسٹوفر کولمبس کی یادگاریں مسمار کر دی ہیں، واشنگٹن سمیت دوسرے شہروں میں ایسے تمام مجسمے گرائے جارہے ہیں جن سے نسل پرستی کی جھلک ملتی ہے، نیویارک میں میوزیم سے صدر روزویلٹ کا مجسمہ ہٹانے کا بھی حکم دےدیا گیا ہے۔


































