
کوئٹہ : دکی کے علاقہ چمالنگ میں کوئلے کی کان میں زیریلی گیس بھرنے سے 4کانکن جاں بحق ہوگئے ہلاک شدگان کی شناخت نعمت اللہ ولد نصیب خان، صند اللہ ولد نصیب خان ،محمد میر ولد جبارخان اور کالوجان ولد جمال کے نام سے ہوئی ہے لاشوں کو کان سے نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو آبائی علاقہ ژوب روانہ کردیا گیا۔


































