سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں نمازعشا کے دوران خودکش حملہ، ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی،زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت
میکانگی روڈ پرموٹر سائیکل میں نصب بم کو ایف سی کی گاڑی کے نزدیک دھماکے سے اڑادیا گیا، دہشت گردوں امن تہ وبالا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،وزیراعلیٰ
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ پھر سے بدامنی کا شکار ہوگیا، دہشت گردی کے واقعات میں ڈی ایس پی سمیت 16افراد جان سے گئے، سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 14 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے، دھماکا اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز عشا ادا کی جارہی تھی،حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے نمازیوں کو نشانہ بنایا یہ واضح نہیں کہ دہشت گردوں کاہدف ڈی ایس پی تھے یا امام مسجد، وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ میں مسجد کے اندر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت کی، واقعہ سے دو دن قبل لیاقت بازار کے نزدیک میکانگی روڈ پرموٹر سائیکل میں نصب بم کو اس وقت اڑادیا گیا جب ایف سی کی گاڑی نزدیک سے گذر رہی تھی، دھماکے سے دو شہری جاں بحق جبکہ 2 اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال نے شہریوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر شہر اور صوبے کا امن تہ وبالا کرنے کی کوشش کی ہے،بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- کوئٹہ میں دہشت گردپھر سرگرم،دوبم دھماکے
کوئٹہ میں دہشت گردپھر سرگرم،دوبم دھماکے
-
Ilyas - جنوری 16, 2020
- قومی خبریں
- 21
- 0 minute read


































