پشاور( نیوز ڈیسک) پشاور پولیس نے دہشت گردی اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کے چارارکان کو گرفتار کر لیا ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران کارخانو چیک پوسٹ سمیت بھانہ ماڑی میں تاجر اور متنی میں بھٹہ خشت کے مالک سے بھتہ طلب کرنے اورگھر پر دستی بم سے حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔


































