Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

ذاتی تجربہ

پارٹ 5

ذاتی تجربہ

ہمارے گھر کے صحن میں ایک بہت بڑا درخت ہے جس نے پورے صحن کو گھیر رکھا ہے۔ اور باتھ روم صحن کے اس پار ہے۔ کل رات جب میرا صحن کے دروازے سے گزر ہوا تو دیکھا میرا پانچ سالہ بیٹا صحن کے کونے میں واش روم کر رہا ہے۔

ایسےمیں ہم والدین کا کیا رد عمل ہونا چاہیے؟

منفی ارتباط:
یہ کیا کیا؟ میں نے اج ہی صحن دھویا تھا(صرف خود کو دیکھنا)
یہاں تک آئے تھے تو دو قدم اور چل کے باتھ روم میں ہی کر لیتے۔ آئندہ ایسا کیا تو پٹائی ہوگی۔

بچہ: آپ اچھی ماما نہیں ہیں۔ آئندہ بھی ایسا کروں گا۔

بغیر غصے کے ارتباط:

"احساسات کو سمجھنا”
اوہ ! یہاں کیوں کیا؟

(اس کے احساس کو نام دیں) کیا آپ کو ڈر لگتا ہے؟
ہاں
کیوں؟
کیونکہ رات میں جب ہوا سے پتے ہلتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کوئی آرہا ہے۔

لیکن ہمارے صحن کی دیواریں اونچی ہیں کیسے کوئی آسکتا ہے۔
لیکن پھر بھی مجھے ڈر لگتا ہے۔

آپ تو ہمیشہ بتاتے تھے۔ ہم میں سے کوئی دروازے پہ کھڑا ہوتا تھا۔ آج کیوں نہیں بتایا؟

نکلنے والا تھا۔۔

اااہممممم! چلو اس دفعہ امرجنسی تھی کوئی بات نہیں۔ لیکن آئندہ جب ہلکا سا بھی واش روم محسوس ہو فورا چلے جانا، بالکل عین ٹائم کے لئے مت بچانا۔

ٹھیک ہے آئندہ وقت پہ بتاؤں گا۔

ہمارا مقصد اسے صحیح نتیجے پر پہنچانا ہے جو آرام سے گفتگو سے بھی حاصل ہوسکتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular