Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی اسپارک 2026‘ کا کراچی میں آغاز

کراچی: پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے مشق سے متعلق افتتاحی بریفنگ کی صدارت کی،’سی سپارک 2026‘ کے دوران پاکستان نیوی کی جنگی تیاریوں کو بھرپور انداز میں آزمایا جائے گا جبکہ روایتی اور ابھرتے ہوئے بحری خطرات سے نمٹنے کے لیے بحریہ کی صلاحیتوں کو بھی جانچا جائے گا۔
مشق میں بحری جہاز، آبدوزیں، طیارے اور بغیر پائلٹ نظام حصہ لے رہے ہیں، جبکہ میرینز اور سپیشل فورسز سمیت پاک آرمی اور پاک فضائیہ کے دستے بھی مشق کا حصہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران میری ٹائم، فضائی، زمینی، سائبر اور خلائی صلاحیتوں کا مربوط استعمال کیا جائے گا، ’سی سپارک 2026‘ کا مقصد ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشق اور مختلف شعبوں میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنا ہے۔ مشق میں انفارمیشن ماحول میں آپریشنز پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے، جبکہ نیول چیف نے سکیورٹی ماحول میں تبدیلی کے پیش نظر مؤثر جنگی تیاری برقرار رکھنے پر زور دیا۔
نیول چیف نے تینوں مسلح افواج کے درمیان مربوط تعاون مزید بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے فزیکل اور انفارمیشن ڈومینز میں مؤثر کارروائیوں کی صلاحیت برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular