
اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا وار کردیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روہے 90 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
پٹرول کی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
خیال رہے وزارت پٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اضافی دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔


































