Wed Nov 18, 2026

بحرین میں شیعہ علماء کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے آیت اللہ وحید خراسانی حوزہ میں فقہ و اصول کے تدریسی شعبے کا اہم ستون تھے، ولی امر مسلمین آبنائے ہرمز میں اماراتی بحری جہاز پر حملہ، 11 افراد زخمی مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا ٹرمپ انتظامیہ کا فضائی نظام کی اپ گریڈیشن کے لیے 50 ارب ڈالر کا مطالبہ، ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق امریکا کا ایرانی جزیرے قشم پر حملہ ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور روس میں فوجی طیارہ گر کر تباہ تھائی لینڈ نے امریکی برآمدات پر عائد تمام تجارتی ٹیکس ختم کر دیا ای سی او اجلاس میں اقتصادی تعاون کے اسٹریٹجک اہداف کی منظوری ایران کیساتھ جنگ طویل نہیں ہوگی، اسے کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں بننے دیں گے، جے ڈی وینس بزرگ مرجع آیت اللہ وحید خراسانی 105 برس کی عمر میں انتقال کرگئے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ایران کو دہشت گردی کا سہارا لینے کی کوئی ضرورت نہیں، اسماعیل بقائی

روزانہ کی خبریں

روس میں فوجی طیارہ گر کر تباہ

روس کے علاقے سائبیریا میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 17 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی فوجی طیارہ اے این 12 منگل کو جنوب مغربی سائبیریا کے علاقے کیمیرووو میں یگونووو نامی گاؤں کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔
علاقے کے گورنر الیا سیریدوک نے طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ یگونووو کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں طیارے کی شناخت یا ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی تاہم امدادی اداروں کو جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا۔
ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق روسی اخبار ازویستیا نے طیارے کی ابتدائی شناخت اے این 12 کے طور پر کی ہے۔ یہ سوویت دور میں تیار کیا گیا چار انجنوں والا فوجی مال بردار طیارہ ہے جسے فوجی اہلکاروں اور سازوسامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔ روسی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ طیارے میں موجود تمام 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
روسی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ روسی وزارت دفاع کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular