Thu Nov 19, 2026

جنگی کارروائیاں ختم کئے بغیر ایرانی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ نہیں کیا جاسکتا، ایران، روس، چین ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا اسرائیلی فوج کی مشرقی علاقوں کی جانب پیش قدمی، غزہ میں ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی بلاول باتیں نہیں خیبر پختونخوا میں اپنا گورنر ہٹاکر پہلا قدم بڑھائیں، سینیٹر علامہ راجا ناصر لبنان، حزب اللہ اور تحریکِ امل کا مشترکہ اجلاس، اسرائیلی حملوں کے خاتمے اور ملکی خودمختاری کے تحفظ پر زور امریکا میں سائبر حملوں میں اضافہ، اہم تنصیبات نشانے پر، امریکی وزیر داخلی سلامتی کا اعتراف علماء کو پاگل پن پر مبنی سزائیں سنائی گئیں، الوفاق بحرین پاکستان کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا تجربہ یمنی فوج کا سعودیہ پر جوابی میزائل حملہ امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے سے متعلق اپنے ہی میڈیا کی رپورٹس کو جھٹلادیا بحرین میں شیعہ علماء کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے آیت اللہ وحید خراسانی حوزہ میں فقہ و اصول کے تدریسی شعبے کا اہم ستون تھے، ولی امر مسلمین آبنائے ہرمز میں اماراتی بحری جہاز پر حملہ، 11 افراد زخمی مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا بلاول بھٹو کی نااہلی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، رانا ثنا اللہ

روزانہ کی خبریں

ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق

تہران: ایران نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق کر دی۔ ایرانی فوج کے مطابق کویت میں واقع علی السالم اڈے پر موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران امریکی فضائی دفاعی نظام اور ڈرون و میزائل لانچر بھی ہدف بنائے گئے۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ایران اپنی سلامتی کے دفاع میں کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا، کسی بھی دھمکی یا جارحیت کا جواب فیصلہ کن ہوگا، جوابی کارروائی کی کوئی جغرافیائی حدود نہیں ہوں گی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی فوج کا یہ بیان سرکاری ٹیلی ویژن آئی آر آئی بی نے نشر کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بدھ کی صبح سویرے ایرانی فوج کے جنگی اور خودکش ڈرونز نے کویت کے علی السالم ایئر بیس پر موجود امریکی فوج کے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام اور ڈرون و میزائل لانچنگ پلیٹ فارمز کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب کویتی حکام نے ایرانی ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ کویت کی جنرل ہیڈکوارٹرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular