Thu Nov 19, 2026

جنگی کارروائیاں ختم کئے بغیر ایرانی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ نہیں کیا جاسکتا، ایران، روس، چین ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا اسرائیلی فوج کی مشرقی علاقوں کی جانب پیش قدمی، غزہ میں ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی بلاول باتیں نہیں خیبر پختونخوا میں اپنا گورنر ہٹاکر پہلا قدم بڑھائیں، سینیٹر علامہ راجا ناصر لبنان، حزب اللہ اور تحریکِ امل کا مشترکہ اجلاس، اسرائیلی حملوں کے خاتمے اور ملکی خودمختاری کے تحفظ پر زور امریکا میں سائبر حملوں میں اضافہ، اہم تنصیبات نشانے پر، امریکی وزیر داخلی سلامتی کا اعتراف علماء کو پاگل پن پر مبنی سزائیں سنائی گئیں، الوفاق بحرین پاکستان کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا تجربہ یمنی فوج کا سعودیہ پر جوابی میزائل حملہ امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے سے متعلق اپنے ہی میڈیا کی رپورٹس کو جھٹلادیا بحرین میں شیعہ علماء کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے آیت اللہ وحید خراسانی حوزہ میں فقہ و اصول کے تدریسی شعبے کا اہم ستون تھے، ولی امر مسلمین آبنائے ہرمز میں اماراتی بحری جہاز پر حملہ، 11 افراد زخمی مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا بلاول بھٹو کی نااہلی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، رانا ثنا اللہ

روزانہ کی خبریں

امریکا کا ایرانی جزیرے قشم پر حملہ

امریکی جنگی طیاروں نے ایران کے جزیرہ قشم پر پاسداران انقلاب کی میزائل لانچنگ سائٹ کو نشانہ بنایا امریکی فوجی عہدیدار نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے دفاعی کارروائی قرار دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی فوجی عہدیدار نے بتایا کہ منگل کو کیے گئے حملے میں جنگی طیاروں نے انتہائی درست نشانہ لگانے والے ہتھیار استعمال کیے۔ ان کے بقول یہ کارروائی امریکی اہلکاروں اور فوجی اثاثوں کو نشانہ بنانے والی ایرانی جارحیت کے جواب میں کی گئی۔
ایرانی حکام نے قشم جزیرے پر امریکی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سے رہائشی اور تجارتی علاقوں یا اہم بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچا۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جزیرے قشم کے علاقے ناریمان میں فضائی دفاعی میزائل لانچر کو نشانہ بنایا گیا۔
اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے بحرین میں قائم عیسیٰ ایئر بیس پر امریکی ریڈار نظام کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کارروائی ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا جواب ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular