پولیس آپریشن میں د ودہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار، اسلحہ برآمد
کوہاٹ(نیو زڈیسک) کوہاٹ میں لاچی پولیس اسٹیش کے انچارج سب انسپکٹر نذر عباس کو شہید کر دیا گیا،تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کا گن مین شدید زخمی ہوگیا، سب انسپکٹر نذر عباس کو اس وقت نشانہ بنایا گیاجب وہ لاچی بازارکی گلیوں میں معمول کے گشت میں مصروف تھے، گولیاں لگنے سے نذر عبا س اور ان کا گن مین جاسم زخمی ہوگئے دونوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے مقامی ا سپتال منتقل کیا گیا جہاں ایس ایچ او جام شہادت نوش کرگئے جب کے ان کے گن مین جاسم کا علاج جاری ہے،واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیر میں لیکر سرچ آپریشن کیا اور پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کو گھیر لیا، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردمارے گئے جبکہ ایک گو گرفتار کرلیا گیا، جس سے خودکار اسلحہ اور گولیوں کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے، نذر عباس کو ان کے علاقے استرزئی کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔


































