Fri Oct 09, 2026

مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، انتونیو گوتیریس

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پاسداری انتہائی ضروری ہے،کشمیر سمیت پوری دنیا میں انسانیت کا احترام کیا جانا چاہیے، اگرپاکستان اور بھارت رضامند ہوں تو وہ ثالثی کیلئے تیار ہیں
پاکستان میں افغان مہاجرین کی میزبانی برادارنہ تعلقات اور قربانی کی مثال ہے ، افغانستان کے تمام مسائل کا حل افغان سرزمین سے ہی ممکن ہے ،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام ریاست مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے،کشمیر سمیت پوری دنیا میں انسانیت کا احترام کیا جانا چاہیے، اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہاکہ آبی تقسیم پر پاکستان اور بھارت میں تاریخی معاہدہ موجود ہے، بھارت سے موثر ڈائیلاگ سے پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے،پانی تنازع کا باعث بننے کے بجائے امن کاذریعہ ہونا چاہیے، انھوں نے کہا کہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا حامی ہوں، اگر فریقین رضامند ہوں تو وہ ثالثی کیلئے تیار ہیں اور ان کا دفتر اس کیلئے حاضر ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پاسداری انتہائی ضروری ہے، انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کا مؤقف بڑا واضح ہے، عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل نے کہاکہ دنیا اور پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرات درپیش ہیں،سیلاب اور قدرتی آفات سے پاکستان بہت متاثر ہوا ہے،پاکستان میں ترقیاتی اہداف کو موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرات لاحق ہیں،ان سے نمٹنے کے لیے عالمی قائدین کو مل جل کر کام کرنا ہوگا، افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب میں انتونیوگوتریس نے سورہ توبہ کا حوالہ دیا اور کہا کہ قرآن کہتا ہے کہ جو تم سے پناہ کا طالب ہو اسے پناہ دے دیا کرو، قرآن کریم میں پناہ سے متعلق بہت واضح طور پر بات کی گئی ہے، پاکستان کی فراخ دلی دہائیوں پرمحیط ہے، پاکستان دنیا میں مہاجرین کا دوسرا بڑا میزبان ملک ہے، پاکستان میں افغان مہاجرین کی میزبانی برادارنہ تعلقات اور قربانی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے تمام مسائل کا حل افغان سرزمین سے ہی ممکن ہے ، افغانستان میں امن کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی زندگی تبدیل کی جاسکتی ہے،عالمی برادری افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے آگے آئے، افغانستان اوراس کے عوام کو اب تنہا نہ چھوڑیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular