Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

عراق:دینی مرجعیت داعش کی ناکامی میں ایک اہم عنصر


آیت اللہ سیستانی کے فتوے نے ملک میں اتحاد و یکجہتی پیدا کی،صدر وزیراعظم
بغداد(نیوز ڈیسک)عراقی صدر اور وزیراعظم نے دینی مرجعیت کو داعش کی ناکامی میں ایک اہم عنصر قرار دیا ہے، الحشد الشعبی کے قیام کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہاکہ آیت اللہ سیستانی کے فتوے نے داعش کی پیشقدمی کو روک دیا اور عراق کو تباہ و برباد کرنے اور آمریت کے نظام کو دوبارہ لانے کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا، اسی فتوے کے بعد عراقی عوام نے میدان میں آکر بڑی کامیابیاں حاصل کیں، داعش کو بدترین شکست دی اور عراق کے سبھی شہروں کو اسکے قبضے سے آزاد کرا لیا، صدر برہم صالح نے کہا کہ آیت اللہ سیستانی کے فتوے نے ملک میں اتحاد و یکجہتی پیدا کی اور دہشت گردی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا ، قومی سلامتی کے مشیر اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے سربراہ، فالح الفیاض نے بھی آیت اللہ سیستانی کو عوامی رضاکار فورس کا سب سے بڑا پشت پناہ اور اس ادارے کا روحانی باپ قرار دیا ،الفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے کہا کہ آیت اللہ سیستانی کے فتوے نے ملک کے خلاف بڑی سازش کو ناکام بنا دیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular