کولن پاول نے امریکا کو عراق کی جنگ میں غیر ضروری طور پر الجھا دیا
واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کیا ہے کہ عراق کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار نہیں تھے، لیکن پھر بھی امریکا کو عراق کی جنگ میں غیر ضروری طور پر الجھا دیا گیا،انہوں نے سابق وزیرخارجہ کولن پاول کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں عراق جنگ میں امریکا کو الجھانے کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ کولن پاول مشرق وسطی کی تباہ کن جنگوں میں ہماری شمولیت کا ذمہ دار ہے ، کیا پاول نے یہ نہیں کہا کہ عراق کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار تھے؟ لیکن عراق کے پاس ایسا کچھ نہیں تھا مگر ہمیں عراق کی جنگ میں الجھا دیا گیا۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- عراق کے پاس تباہی پھیلانے والے ہتھیار نہیں تھے،ٹرمپ


































