بی بی فاطمہ ؑکی توہین کرنے والامولوی نہیں جاہل سے بدتر ہے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک رسول اکرم کی بیٹی کی توہین کرنے والامولوی نہیں جاہل سے بدتر ہے، میں ایسے شخص کو دائرہ اسلام سے باہر سمجھتا ہوں ، وزارت مذہبی امور کے تحت منعقدہ اجلاس سے خطاب میں پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ نبی پاک کی ناموس کا احترام تمام امت مسلمہ پر واجب ہے ،جس شخص نے نبی پاک کی دختر کی اہانت کی ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے ، جہاں ہمارے احترام کی حدود ختم ہوتی ہیں، وہاں سے دختر رسول سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا مرتبہ شروع ہوتا ہے، اجلاس میں شریک اہلِ سنت عالم دین پیر امین الحسنات نے کہا کہ اس ملک میں ہر چیز کی ایس اوپیز موجود ہیں، مگر ناموس محمد مصطفیٰ ،ناموس محمد وآلِ محمدؑ اور مقدس ہستیوں کیلئے کوئی ایس او پیز نہیں، پیر امین الحسنا ت نے وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کیا کہ وہ اس موضوع پر اپنا کردار ادا کرے اور ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔


































