Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے میں تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ تحریک انصاف کی دائر کردہ درخواست میں سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ جواب دہندگان اور توہین عدالت کے مرتکبین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں، مزید یہ کہ عدالت انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی جاری کرے۔
پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی کہ جواب دہندگان کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ عدالت سے بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے، درخواست میں عمران خان کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں طبی معائنہ کرانے کی استدعا بھی کی گئی۔
سپریم کورٹ سے عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے عدالتی افسر تعینات کرنے یا لوکل کمیشن مقرر کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
توہین عدالت کی یہ درخواست عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجا کی جانب سے دائر کی گئی ہے، یاد رہے کہ عدالت نے اس معاملے سے متعلق کیس کی سماعت پہلے ہی 16 ستمبر تک ملتوی کر رکھی ہے۔

توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے بعد سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید کا محور سپریم کورٹ ہے، قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا، جو فیصلہ تھا بڑا واضح تھا کہ بانی کا علاج شفا انٹرنیشنل ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جھوٹ بیانیہ بنایا گیا کہ راستے میں رش تھا ایسا کچھ نہیں تھا، ایک گاڑی جس کے اردگرد پولیس کا پہرہ تھا اڈیالہ سے شفا ہسپتال ڈاکٹر فیصل کو لے کے گئے اور وہ قافلہ واپس بھی آیا۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سپریم کورٹ اور بانی کے خلاف سازش تھی، یہ مقدمہ ہم عدالت میں بھی لڑیں گے اور پاکستانی قوم کے ساتھ عدالت کے باہر بھی لڑیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular