
اسلام آباد : سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سوچ بھی نہیں سکتا اس مقدس جگہ لوگوں کو آوازیں کسنے کی ہدایت دوں۔ کوئی عاشق رسول(ص) ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔مدینہ میں جب یہ واقعہ ہوا تو ہمارے تمام کارکنان شب دعا منا رہے تھے۔ مسجد نبوی کی بےحرمتی واقعہ پر اپنے ردعمل میں عمران خان نے کہا کہ میرے دل میں جو رسول اللہ ﷺ کا مقام ہے وہ کسی کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔ میرا عقیدہ ہے کہ دل میں نبی کریم ﷺ کا عشق نہ ہو تو ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ میں نے ہر فورم پر اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ مدینے میں جو ہوا وہ ان کے اعمال کا نتیجہ تھا۔یہ عوام کا ردعمل ہے۔ انہوں نے بیرونی سازش کا حصہ بن کر حکومت کو گرایا۔ اس سازش کے تحت این آر او ٹو دیا گیا۔


































