
ہم جوائن فیملی میں رہتے ہیں۔ میرا ڈیڑھ سالہ بچہ دوسروں پر ہاتھ اٹھاتا ہے۔ پتہ نہیں کس سے سیکھا ہے۔ کیسے اسے اس کام سے روکیں؟
مارنے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔
1️ شاید توجہ پانے کے لیے ایسا کر رہا ہو۔ انہیں نہیں پتہ کہ مثبت یا منفی توجہ کیا ہے۔ وہ ہر طرح سے صرف بڑوں کی توجہ چاہ رہے ہوتے ہیں۔ اگر آپ مثبت توجہ زیادہ دیں، اچھائیوں کو بولڈ کریں اور اسے احساس دلائیں کہ وہ اچھا ہے تو یہ مسئلہ کم ہو جائے گا۔
دوسری بات شاید اس کے اندر کوئی ایگریشن یا غصہ جمع ہو رہا ہے یعنی ایک چھوٹے بچے کی بیسک نیڈز جو ہیں ان میں سے شاید کچھ پوری نہیں ہو رہی کہ وہ غصے میں تبدیل ہو رہی ہے اور وہ غصہ مار کے دکھا رہا ہے کیونکہ وہ بول کر تو مکمل اظہار نہیں کر سکتا تو اس کی وجہ کی جانچ لگائیے کہ اس کی کیا ضرورت پوری نہیں ہوئی۔
تیسرا یہ کہ آپ نے کہا جوائن فیملی میں ہیں تو ممکن ہے سب کے سامنے مارے اور یہ ٹاپک ڈسکس ہونے لگے تو آپ فورا اس کو وہاں سے اٹھا لیں اور اس کا دھیان بٹائیں کہیں اور لے جائیں کسی دوسرے کمرے میں لے جائیں۔ کھڑکی سے باہر دکھائیں۔ ذہن کہیں اور مصروف کرادیں۔کیونکہ چھوٹے بچوں کا دھیان آسانی سے بٹ جاتا ہے۔
اس موضوع کو بہت ہائے لائٹ مت کریں۔ یعنی بہت شدید رد عمل نہ دکھائیں۔
بچوں میں وقتی طور ایسی عادتیں آتی جاتی رہتی ہیں۔ یہ بھی وقتی ہے۔
دعا کرنا مت بھولیئے۔
D
D
D
D
D
D
D


































