
آیت اللہ العظمی جوادی آملی حفظہ اللہ
بخشندہ اور سخی انسان وہ ہے جو دوسروں کی بے ادبی کو معاف کر دے، یعنی اپنے غرور پر پاؤں رکھے اور اپنے حق کو چھوڑ دے۔ یہی حقیقت میں سخاوت ہے، اور خدا اسی وقت اس کی کمی کو پورا کر دیتا ہے۔ (جس نے یقین کر لیا کہ خدا اس کے بدلے دے گا، وہ عطا کرنے میں سخی ہو جاتا ہے)۔
شوہر کوئی سخت بات کہے تو بیوی فوراً رنجیدہ ہو جاتی ہے، بیوی کوئی بات کہے تو شوہر رنجیدہ ہو جاتا ہے۔ دونوں میں سے کوئی بھی درگزر نہیں کرتا۔ پھر یہی رنجش ایک خطرناک ناسور بن جاتی ہے، اور دونوں تمام عمر افسردگی اور کڑواہٹ کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
وجود مبارک امامؑ نے فرمایا: وہ گھر جو طلاق کے ذریعے برباد ہو جائے، اسے دوبارہ آسانی سے آباد نہیں کیا جا سکتا۔


































