تکفیری گروہ پھر سر اٹھا رہا ہے، ا قدامات نہ کیے تو بھاری قیمت ادا کرنا پڑیگی
لاہور(نیوز ڈیسک)شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ شرپسند عناصر کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی جائے، تکفیری دہشت گرد گروہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، اس لئے اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو بھاری قیمت ادا کرنا پڑیگی، جس کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا ہے ،انہوں نے کوئٹہ اور پاراچنار میں شرپسند گروہ کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی خاموشی معنی خیز اور قابل مذمت ہے، کوئٹہ میں ذاتی لڑائی کو فرقہ وارانہ رنگ دینے والوں کو کھلی چھٹی دی گئی ،شرپسندعناصر شیعہ ہزارہ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جبکہ پاراچنار میں ایک بار پھر زمین کے جھگڑے کو فرقہ وارانہ جنگ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔


































