سعودی عرب میں عید الاضحیٰ جمعہ 31 جولائی کو منائی جائے گی
کراچی /جدہ)نیوز ڈیسک)پاکستان میں عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ ہو گی،21جولائی کو ملک میں کہیں بھی ذی الحج 1441 کا چاند نظرنہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت کراچی میں ہوا، جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقررہ مقامات پر ہوئے ، چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے ذی الحج کا آغاز 23 جولائی بروز جمعرات کو ہوا،ادھر سعودی سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق بدھ کو ذی الحج کا آغاز ہوا، اور حجاج کرام 30 جولائی جمعرات کو مقام عرفات میں وقوف کریں گے جبکہ عید الاضحیٰ جمعہ 31 جولائی کو منائی جائے گی


































