Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

نام نہاد ولایت کنونشن کا ڈرامہ ناکام،فتنہ گروں کی علما کو دھمکیاں

شیعہ علما اور تنظیموں کے احتجاج پر انتظامیہ کا ایکشن ، علامہ اقبال ٹاون میں مرکز ولایت کو کنٹینر لگا کر سر بمہر کر دیا ،شرانگیزی کو روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات
 کنونشن اور اس کا اہتمام کرنے والوں کا مکتب تشیع سے کوئی تعلق نہیں ،شیعہ علما اور رہنماوں کی حکام اور انتظامیہ کو آگاہی، ناکامی پر غالی دھمکیاں دینے پر اتر آئے
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں غالیوں اور نصیریوں کی ولایت کے نام پر شرانگیزی پھیلانے کی کوشش ناکام ہوگئی ،شیعہ علما اور تنظیموں کے احتجاج پر انتظامیہ نے 6 جولائی کو فتنہ گروں کو نام نہاد ولایت کنونشن کی اجازت نہیں دی اور پروگرام کو روکنے کیلئے علامہ اقبال ٹاون میں مرکز ولایت کو کنٹینر لگا کر سر بمہر کر دیااور شرانگیزی کو روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی اور فتنہ گر فساد اور انتشار پھیلانے میں ناکام ہوگئے ،
 غالیوں نے کنونشن کی اجازت کیلئے 4جولائی کو لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا لیکن درخواست کی بروقت سماعت نہ ہوسکی، درخواست گزار رائے مزمل حسین نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا تھا کہ کنونشن میں ملک بھر سے ماتمی سنگتیں، ذاکرین عظام اور عزاداران شرکت کریں گے، کنونشن کیخلاف مجلس وحدت مسلمین،شیعہ علما کونسل ،آئی ایس او اور دوسری تنظیموں اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں اور نمایندوں نے متعلقہ حکام ،حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں غالیوں کی تقریب کے خلاف اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ، حکام اور انتظامیہ کو بتایا گیا کہ اس کنونشن اور اس کا اہتمام کرنے والوں کا مکتب تشیع سے کوئی تعلق نہیں ،یہ شیعوں کانام لیکر ملک میں انتشار اور شیعہ سنی تفرقہ کو ھوا دینے کا ڈرامہ کر رھے تھے،دوسری جانب فساد پھیلانے میں ناکامی پر شرانگیزوں کا یہ ٹولہ دھمکیاں دینے پر اتر آیا ہے ، ٹولے کے سرغنہ ابوذر بخاری نے ایک انتہائی اشتعال انگیز ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں علما ئے کرام کیخلاف غلیظ زبان استعمال کی گئی ہے اور ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویر جلانے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular