االقاعدہ اور حقانی نیٹ ورک نئی فورس تشکیل دے رہے ہیں،اقوام متحدہ کی رپورٹ
دوحا (نیوز ڈیسک) طالبان نے معاہدے کے باوجود ابھی تک القاعدہ کے ساتھ گہرے اور قریبی روابط برقرار رکھے ہوئے ہیں ،اس بات کا انکشاف اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں کیا گیا ،اقوام متحدہ میں پابندیوں کے آزاد مبصرین نے باور کرایا ہے کہ طالبان خاص طور پر حقانی گروپ کے القاعدہ کیساتھ تعلقات اب بھی قریبی نوعیت کے ہیں ،حالانکہ اس حوالے سے طالبان تحریک اور واشنگٹن کے درمیان معاہدہ طے پا چکا ہے ، رپورٹ میں مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کے دوران طالبان تحریک باقاعدگی کے ساتھ القاعدہ سے مشاورت کرتی رہی اور اس نے یہ یقین دہانی کرائی کہ القاعدہ کے ساتھ تاریخی روابط کو برقرار رکھا جائے گا، رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ القاعدہ اور حقانی نیٹ ورک ممکنہ طور پر مشرقی افغانستان میں لڑائی کیلئے ایک نئی فورس تشکیل دے رہے ہیں ۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- معاہدہ کے باوجود طالبان کا القاعدہ سے تعلق برقرار


































