لاہور(نیوز ڈیسک)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کرنیوالی بھارتی فوج اور دیگر اداروں کے لوگوں کیخلاف جنگی جرائم کے تحت عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خود اندر سے ٹوٹ رہا ہے جس کی وجہ سے نریندر مودی اور ان کے لوگ خوف کا شکار ہو کر بیوقوفی والی باتیں کر رہے ہیں ۔


































