محکمہ اطلاعات و ثقافت کتب کی رجسٹریشن اور ریگولیشن یقینی بنائے گا
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کابینہ نے تحفظ بنیادِ اسلام ایکٹ 2020 کی منظوری دیدی، ایکٹ کے نفاذ سے توہین آمیز یا گستاخانہ مواد کا مکمل طور پر تدارک ممکن ہو سکے گا، پنجاب کابینہ کی جانب سے منظور کردہ ایکٹ کے تحت ایسی کتب یا کوئی مواد جو حضرت خاتم النبین سیدنا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، صحابہؓ، خلفائے راشدین، امہات المومنین ؓاور اہلبیت اطہار ؑ کیخلاف ہو، اس کی اشاعت پر مکمل پابندی ہوگی،کسی بھی پاک ہستی کی ناموس کے حوالے سے گستاخانہ مواد کی اشاعت یا تقسیم نہیں کی جا سکے گی،محکمہ اطلاعات و ثقافت کتب کی رجسٹریشن اور ریگولیشن کے حوالے سے انتظامی امور کی انجام دہی یقینی بنائے گا


































