Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

اسلام آباد میں 6 ماہ کیلئے فوج تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں حساس سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے پاکستانی فوج کی تین کمپنیوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کی جانب سے 21 اگست 2026 کو جاری کیے گئے ایک حکم نامے کے مطابق پنجاب حکومت کے محکمہ داخلہ کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں کسی بھی ناخوشگوار صورتِ حال سے بچنے اور غیر متوقع حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے فوجی دستوں کی تعیناتی کی جا رہی ہے۔ دستاویز کے مطابق فوج کی تین کمپنیوں کو فوری طور پر چھ ماہ کی مدت کے لیے تعینات کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ تعیناتی ضلعی انتظامیہ کی ضرورت کے مطابق کی جا رہی ہے۔ وزارتِ داخلہ کے اس حکم نامے کی نقل صدرِ مملکت کے دفتر، وزیرِ اعظم کے دفتر، کابینہ ڈویژن، پنجاب حکومت کے محکمہ داخلہ، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس اور جی ایچ کیو راولپنڈی سمیت متعلقہ اداروں کو ارسال کی گئی ہے۔ حکم نامے کے مطابق یہ نوٹیفکیشن سرکاری گزٹ کے آئندہ شمارے میں شائع کیا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular