
کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے ریاست مخالف بیانیے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر 16 ہزار 367 سائٹس بند کرنے جبکہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 100 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ برطرف کیے گئے ملازمین میں 95 یونیورسٹی اساتذہ شامل ہیں جبکہ مزید دو اساتذہ کے خلاف مقدمات زیرِ التوا ہیں۔


































